جب کسی کی وفات کی خبر سنے
جب کسی جاننے والے مسلمان کے انتقال کی خبر ملے تو یہ دعا کرے:
اَللّٰھُمَّ لَاتَحْرِِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَہٗ۔ (ابودائود، ترمذی)
(ترجمہ) یااللہ! اس کے اجر سے ہمیں محروم نہ فرمائیے اور ان کے بعد ہمیں گمراہ نہ کیجئے۔
جب کوئی عزیز وفات پائے
جب کوئی دوست یا عزیز اپنے سامنے موت کے قریب ہو تو اس کے سامنے کلمہ طیبہ اتنی آواز سے پڑھا جائے کہ وہ سن لے اور جب اس کا انتقال ہوجائے تو اس کی آنکھیں بند کرکے یہ دعا کرے:
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لَہٗ و َارْفَعْ دَرَجَتَہٗ فِی الْمَھْدِیِّیْنَ وَاخْلُفْہُ فِیْ عَقِبِہٖ فِی الْغَابِرِیْنَ وَاغْفِرْلَنَا وَلَہٗ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ وَافْسَحْ لَہٗ فِیْ قَبْرِہٖ وَنَوِّرْلَہٗ فِیْہِ۔ (مسلم، ابودائود، نسائی، حصن حصین)
(ترجمہ) یا اللہ! اس کی مغفرت فرمائیے اور ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرمائیے اور اس کے بعد اس کے پسماندگان کیلئے خود نعم البدل بن جائیے اور ہماری بھی مغفرت فرمائیے، اس کی بھی، یا رب العالمین! اور اس کی قبر کو کشادہ کردیجئے اور اس کیلئے اس میں نور پیدا فرما دیجئے۔
Prev Post
Next Post