وظائف صندلیہ-مشکلات کاحل

0

صندل باباؒ تصوف کے ایک مشہور بزرگ گزرے ہیں۔ ان کے وظائف کا مجموعہ ’’تحفہ صندلیہ‘‘ کے نام سے چھپ چکا ہے۔ جس میں مختلف مسائل، پریشانیوں اور مصائب کا حل قرآن و سنت کے مجرب وظائف کے ذریعے بتایا گیا ہے۔ جس کے منتخب حصے نذر قارئین ہیں۔
مالیخولیا سے نجات
سورۃ الکا فرون اور درج ذیل دعا کا معمول بنائیں:
اِخسَا عَنّی یا عدو اللہ باذن اللہ
حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام و ساوس اور نفسیاتی مسائل حل ہو نگے۔
رقت قلب کیلئے
سورۃ القیامہ بار بار پڑھنے سے حق تعالیٰ نے چاہا تو رقت قلبی نصیب ہوتی ہے۔
آنکھوں کے امراض کا علاج
سورہ حم سجدۃ لکھ کر بارش کے پانی سے دھوئیں، پھر اس میں سرمہ پیس کر لگائیں یا سلائی سے وہی پانی لگائیں، حق تعالیٰ نے چاہا تو یہ امراض چشم کیلئے اکسیر ہے۔
دودھ بڑھانے والا عمل
سورہ یٰس لکھ کر پلانے سے دودھ پلانے والی خاتون کا دودھ بڑھ جاتا ہے۔
تیز کھانسی دور ہو
سورۃ زخرف لکھ کر بارش کے پانی سے دھو کر مریض کو پلائیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو شفا ملے گی۔
مرگی کا علاج

المص۔ طسم۔ کھیعص۔ یس۔ والقران الحکیم حمعسق۔ ن۔ والقلم وما یسطرون
بیمار کے کان میں دو تین بار پڑھیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو شفایاب ہوگا۔
دفع احتلام کیلئے
سورہ نوح پڑھیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو احتلام سے حفاظت رہے گی۔
برائے نیک وصالح فرزند
سورۃ یوسف باوضو لکھ کر حاملہ عورت باندھ لے، حق تعالیٰ نے چاہا تو نیک و صالح فرزند جنے گی۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More