فرشتوں کی عجیب دنیا

0

روضہ اطہر کے فرشتے:
ستر ہزار فرشتے ہر صبح و شام صلوٰۃ و سلام پیش کرتے اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
حضرت کعبؒ فرماتے ہیں کہ کوئی فجر ایسی طلوع نہیں ہوتی، مگر ستر ہزار فرشتے نازل ہوتے ہیں اور حضور اقدسؐ کے روضہ اطہر کے پاس جمع ہوتے اور خوشی سے اپنے پر ہلاتے ہیں اور آپؐ پر صلوٰۃ و سلام پڑھتے ہیں، جب شام ہوتی ہے تو یہ اوپر چلے جاتے ہیں اور اتنے ہی فرشتے شام کے وقت اترتے ہیں، وہ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ جب زمین (قبر شریف) کھلے گی تو آپؐ ستر ہزار فرشتوں کی تعظیم و تکریم کے ساتھ باہر تشریف لائیں گے۔
کعبہ کا طواف کرنے والے فرشتے سلام پیش فرماتے ہیں:
(حدیث) حضرت مقاتلؒ (تابعی) مرفوعاً بیان فرماتے ہیں کہ آپؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) (فرشتوں کی عبادت گاہ کا) نام اس لئے بیت المعمور (آباد گھر) رکھا گیا، کیونکہ اس میں روزانہ ستر ہزار فرشتے نماز ادا کرتے ہیں، جب شام ہوتی ہے تو یہ (بیت المعمور سے) اتر کر کعبہ کا طواف کرتے ہیں، پھر (روضہ اطہر پر حاضر ہوکر) حضور نبی کریمؐ پر سلام پیش کرتے ہیں، اس کے بعد یہ واپس ہو جاتے ہیں، پھر قیامت تک ان کی باری نہیں آئے گی۔
(فائدہ) بیت المعمور ساتوں آسمانوں سے اوپر بالکل کعبہ شریف کے بالمقابل فرشتوں کی عبادت گاہ کا نام ہے۔ حضرت کعبؒ کی سابقہ روایت میں جن ستر ہزار فرشتوں کا تذکرہ ہے، اس روایت میں بھی یہی فرشتے مراد ہیں، جو بیت المعمور سے اتر کر پہلے کعبہ شریف کا طواف کرتے ہیں، پھر روضہ اقدس پر حاضری دیتے ہیں۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More