وظائف صندلیہ-مشکلات کا حل

0

درد معدہ کا علاج
واذ انتم …تا… بمن اتقی (سورۃ النجم 32)
یہ آیت پڑھ کر مریض پر دم کریں یا پانی پر دم کر کے پلائیں یا ساخت لکھ کر کھلائیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو معدے کا درد جاتا رہے گا۔
درد گردہ کا علاج
سورئہ قریش مکمل۔
زکوۃ : شب جمعہ کو ایک ہزار بار پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ۔
علاج : بوقت ضرورت 71 بار پڑھ کر مریض پر دم کریں یا پانی وغیرہ پر دم کر کے مریض کو پلائیں۔ شروع و آخر میں درود شریف گیارہ بار۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو درد ختم ہو جائے گا۔
جنات سے حفاظت
سورئہ بقرہ اور سورئہ جن باوضو پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں میں دم کریں، پھر ہر کونے میں اذان کہیں اور مریض پر بھی یہی دونوں سورتیں پڑھ کر دم کریں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو جنات کے اثر سے محفوظ رہے گا۔
فالج کا علاج
سورئہ زلزال کو رکابی یا طشت پر لکھیں۔ اگر مفلوج پڑھ سکتا ہو تو پہلے پڑھ لے، ورنہ صرف چاٹ لے۔ یہ عمل 41 رکابیوں پر اکتالیس دن تک کریں اور یا حی یا قیوم یا قوی کے اکتالیس ساخت لکھیں اور مریض کو روزانہ ایک ساخت کھلائیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو افاقہ ہوگا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More