ایبٹ آباد میں ایمبولینس- ہائی روف تصادم پر آگ بھڑک اٹھی

0

ایبٹ آباد(نامہ نگار)کھوکھر میرا کے قریب ایمبولینس اورکیری ڈبہ میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آتشزدگی کےنتیجہ میں 2خواتین سمیت6افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال بعد ازاں کھاریاں برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ایمبولینس نمبرایف ٹی404کھوکھر میرا کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی کیری سوزوکی نمبرایل ایکس ایف 1707سے ٹکرا گئی۔حادثہ کے بعد ایمبولینس اور کیری سوزوکی میں بھی آگ لگ گئی۔آتشزدگی سے سوزوکی ڈرائیور ارشد ولد محمد یوسف ،ایمبولینس ڈرائیور ارشد ولدرستم خان،زرداد خان،محمد اشرف ،رضیہ بی بی اورشبانہ بی بی بری طرح جھلس گئے۔وقوعہ کی اطلاع پر ریسیکو1122کے اہلکار موقع پر پہنچ آئے اورتمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث تمام زخمیوں کو کھاریاں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More