باولے کتے کے کاٹے کا علاج
(سورۃ الطارق آیت 15 تا 17)
یہ آیات بسکٹ یا روٹی کے چالیس ٹکڑوں پر لکھ کر روزانہ ایک ٹکڑا زخمی کو کھلائیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو ہڑک نہ ہوگی۔
امراض حیوانات کا علاج
(سورۃ البقرۃ آیت 73)
جمعۃ المبارک کے دن طلوع شمس کے وقت چالیس بار پڑھیں اور انجیر یا صریخ کی چھڑی پر دم کر کے 3 بار بیمار مویشی پر پھیریں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو شفا ہوگی۔
بانجھ پن کا علاج
(سورۃ نور آیت 40)
(سورۃ ھود آیت 41)
کبھی کبھار عورت شوہر کے پاس جاتے وقت یہ آیت پڑھے، اکتالیس دانے لونگ لیں، سات بار اس آیت کو پڑھ کر دم کریں اور جس دن عورت پاکی کا غسل کرے، اسی دن سے ایک لونگ روزانہ سونے کے وقت کھانا شروع کرے اور کچھ وقت کیلئے پانی نہ پیئے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ اولاد کی نعمت سے محروم نہیں رہے گی۔
نکسیر کا علاج
(سورۃ ھود آیت 44)
سات بار پڑھ کر مریض پر دم کریں یا لکھ کر اس کی پیشانی پر باندھ دیں۔
ہرقسم کے سخت امراض کا علاج
یاحی حین لا حی فی دیمومۃ ملکہ و بقائہ یا حی
زکٰوۃ: جمعرات کے دن سورج طلوع ہونے کے وقت ایک سو بار پڑھیں۔
علاج: بوقت ضرورت 41 بار پڑھیں اور تابنے کے کاسے پر مشک یا زعفران سے لکھ کر میٹھے پانی سے دھو کر پی لیں۔
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭