ہاکی کھلاڑیوں نے شکایت کے انبار لگادیئے

0

لاہور(امت نیوز) چند کھلاڑیوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شکایات کے انبار لگا دیے،ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا ماحول فراہم کرنے کے بعد عالمی ہاکی کی بڑی ٹیموں کو ہرانے کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا۔ فنڈزکی کمی کے باعث کھلاڑیوں کیلیے مناسب رہائش کا انتظام نہ کرنے کا پی ایچ ایف کے قائم مقام سیکریٹری ایاز محمود نے بھی اعتراف کرلیا، انھوں نے کہا کہ میں50سے زائد کھلاڑیوں کو 4 کمروں میں ٹھہرانے کاکوئی جواز نہیں دے سکتا، اسپورٹس بورڈ آف پنجاب کے پاس زیادہ کمرے دستیاب نہیں تھے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More