بچوں کے زیادہ رونے کا علاج
سورئہ فلق اور سورئہ ناس تین بار پڑھ کر بچوں پر دم کریں یا تعویذ بنا کر ان کی گردن میں لٹکائیں۔
نظر بد کا علاج
بسم اللہ حبس حابس و حجر یابس و شھاب قابس ردت عین العائن علیہ و علی احب الناس الیہ۔
سورۃ الملک کی آیت نمبر 3
مندرجہ بالا الفاظ و آیت لکھ کر تعویذ بنا کر مریض کو دیں یا پانی پر دم کر کے مریض کو وہ پانی پلائیں اور اس پر چھڑکیں یا پانی پر دم کر کے اس پانی سے مریض کو غسل کرائیں، پھر استعمال شدہ پانی کسی پاک جگہ پر بہا دیں۔ اس سے بفضل باری تعالیٰ نظر بد کا اثر جاتا رہے گا۔
برائے ہر دلعزیزی، شہرت اور کاروبار
سورۃ الانفال کی آیت 62، 63
سورۃ اٰل عمران کی آیت 83
سورۃ المآئدۃ کی آیت 54
سورۃ الممتحنۃ کی آیت 7
ان آیات مبارکہ کو لکھ کر تعویذ بنائیں اور اپنے ساتھ رکھیں۔
آدھے سر کے درد کا علاج
اُسْکُنْ اَیُّھَا الصُدَاعُ وَالَالَمُ باذنِ اللّہ وقُدْرَۃِ اللّٰہِ وَ لاَ حولَ ولا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ
تین بار پڑھ کر دم کریں اور پانچ بار اس عمل کو دہرائیں۔
برائے شب بیداری
(سورۃ البقرۃ آیت 125)
گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭