جوہر اسکوائر میں جوئے کا اڈا کھلنے کیخلاف مظاہرہ
کراچی(پ ر)گلستان جوہر ریزیڈینس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے جوہر اسکوائر میں جوئے کا اڈا کھلنے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اعلامیے کے مطابق مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے عہدیداران نعیم سموں ، اشرف آرائیں اور جلیل سومرونے کہا کہ گلستان جوہر بلاک 18میں جوہر اسکوائر بلاکB-3میں راشد نامی شخص نے چوتھی منزل پر اپنے فلیٹ میں منشیات کا اڈہ کھول لیا ہے، جس سے نوجوان نسل تباہ اور علاقے کا ماحول خراب ہورہا ہے۔ انہوں نے ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا ہے کہ راشد نامی شخص کے خلاف کارروائی کی جائے۔