کراچی( رپورٹ :عمران خان ) ایف آئی اے کے تحت منی لانڈرنگ اورحوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے قبضے سے ملنے والے موبائل فونز ،لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کی فارنسک رپورٹس میں تاخیر سے 50سے زائد اہم مقدمات عدالتوں میں التوا کا شکار ہوگئے ۔ان کیسوں کے تفتیشی افسران کئی ماہ سے ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز اور کراچی کے سائبر کرائم سرکل سے فارنسک رپورٹس موصول نہ ہونے کی وجہ سے حتمی چالان عدالتوں میں جمع نہیں کراسکے ،جس کے باعث ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے