مطلوب احمد رشید ڈی حبیب میموریل گولف ٹورنامنٹ کے پہلے دن کے فاتح

0

کراچی(بزنس رپورٹر)بینک الحبیب کے آٹھویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ 2019کا پہلا رائونڈ کراچی گولف کلب میں کھیلا گیا۔لاہور جمخانہ کے مطلوب احمد 65کے اسکور پر7 انڈر پار کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہے۔ دوسری پوزیشن اسلام آباد کے حمزہ امین نے 66-6 انڈر پار کے ساتھ حاصل کی، جب کہ کراچی گولف کلب کے وحید بلوچ نے 68–4انڈر پار کے ساتھ تیسری پوزیشن لی۔ سابق دفاعی چیمپین شبیر اقبال 69-3انڈر پار کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کر پائے۔اعلامیے کے مطابق امسال بھی 5لاکھ روپے کی مجموعی اپیئرنس منی پاکستان کے 5 بہترین گالفرز میں برابر تقسیم کی جائے گی۔نئی ٹویوٹا کار جیتنے کے لیے ابھی مزید3دن دستیاب ہیں۔ٹورنامنٹ کے چیمپین کا فیصلہ اتوار کو فائنل راؤنڈ میں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More