کشکول کے ذریعے ملک کو زیادہ دیر نہیں چلایا جاسکتا-الطاف شکور

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ برائے نام احتساب ، بڑھتی ہوئی بے روزگاری ،بے لگام مہنگائی اور کراچی کے مسائل پر وزیر اعظم عمران خان کی عدم توجہی نے پی ٹی آئی حکومت کی ساکھ کو داغدار کردیا ہے۔ کشکول کے ذریعے ملک کو زیادہ دیر نہیں چلایا جاسکتا۔ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ معدنی ذخائر اور قومی وسائل کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق دوسروں کو استعمال کرنے دینے کی پالیسی اپنائی جائے ۔کیا ملک کو ریاست مدینہ بنانے اور قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو وطن واپسی کے لئے دیئے گئے بیانات صرف ووٹرز کی ہمدری اور حکومت حاصل کرنے کے لئے دیئے گئے تھے ؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی کے دورے اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اب سیاسی جماعت نہیں رہی۔ پی پی اور ن لیگ کی طرح جاگیرداروں اور وڈیرہ شاہی نے اسے بھی یرغمال بنالیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More