سی سی اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ

0

اسلام آباد (امت نیوز) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سی سی اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ (کل) ہفتہ سے اسلام آباد ٹینس کورٹ میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح سول ایوی ایشین کے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ کریں گے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے جونیئر ٹینس سٹار حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز انڈر-18، بوائز انڈر-18، بوائز انڈر-14، مکس گرلز اینڈ بوائز انڈر-10 اور لٹل ماسٹرز کپ کے مقابلے شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More