دست شفقت رکھنے پرمعمرشہری کی گرفتاری کانوٹس

0

لاہور(امت نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معمر شہری کو لاک اپ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔گزشتہ روز ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کھلی کچہری میں شریک تھیں اس موقع پر 70سالہ انجمن تاجران کے صدر صوفی محمد رشید نے خاتون پولیس افسر کے سر پر دست شفقت رکھنا چاہا جو انہیں ناگوار گزرا اور انہوں نے معمر شخص کو کھری کھری سنا دیں جس پرپولیس نے بزرگ کو پکڑ کر تھانے میں بند کردیا اور ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے جامع تحقیقات کر کے48گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے معمر شخص کو کہا میں نے صرف تمہاری عمر کا لحاظ کیا ہے۔ڈی پی او کے ناروا رویے پر تاجروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے بعد مذاکرات کے بعد بزرگ تاجر رہنما کو چھوڑ دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More