بینک آف خیبرمیں ملازمین کیلئے ڈے کیئر سنٹر قائم

0

پشاور(نمائندہ امت) خیبرپختونخوا میں بینک آف خیبر اپنے ملازمین کیلئے ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والا پہلا مالیاتی ادارہ بن گیا ہے۔ بچوں کی نگہداشت ملازمت پیشہ والدین کیلئے ہمیشہ سے بڑا مسئلہ رہا یہی وجہ ہے کہ بینک آف خیبر کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے بچوں کے حوالے سے درپیش مشکلات کے پیش نظر اپنے ہیڈ آفس میں ڈے کئیر سنٹر قائم کردیا ہے ۔ایم ڈی بینک آف خیبر سیف الاسلام نے جمعہ کے روز ڈی کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گروپ ہیڈز اورسینئر افسران بھی موجود تھے ۔ایم ڈی خیبر بینک نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین کو مزید سہولیات دینے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔بینک میں کام کرنے والے ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈے کیئر سنٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ ڈیوٹی کے دوران وہ بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے درپیش مسائل سے نجات حاصل کرسکیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے بینک میں ملازمت کرنے والے والدین اپنے بچوں سے چند قدم فاصلے پر اپنی ڈیوٹی بہتر انداز میں انجام دیں سکیں گے۔ ایم ڈی بینک آف خیبر بینک نے کہا کہ بینک کے ملازمین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے مستقبل میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More