دہلی کالونی میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا دکاندار گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) فریئر پولیس نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ملزم متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کو خاموش رہنے کے لیے ڈرا دھمکا رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق فریئر پولیس نے دہلی کالونی میں لڑکی کو زیادتی بنانے والے ملزم مشتاق احمد کو گرفتار کرلیا، جس نے دوران تفتیش اعتراف بھی کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مشتاق احمد کی دہلی کالونی میں دکان ہے ۔اس نے 18سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کو خاموش رہنے کے لیے ڈرا دھمکا رہا تھا۔ لڑکی کے والدین مذکورہ دکان سے ادھار پر سامان لیتے ہیں اور ادھار زیادہ ہونے پر دکاندار مذکورہ خاندان کو اس حوالے سے بھی بلیک میل کر رہا تھا اور خاموش رہنے کا کہہ رہا تھا۔ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔