وفاق اور سندھ حکومت کا تھر میں ریلوے لائن بچھانے کا اعلان

0

مٹھی (نمائندہ امت) وفاقی اور سندھ حکومت نے تھر کول بلاک ٹو میں کھدائی کرنے والی اینگرو کول مائننگ کی تجویز پر تھر میں ریلوے لائن بچھانے کا اعلان کر دیا ہے، دونوں حکومتیں تھر کول بلاک 2 سے میرپورخاص، چھور ریلوے لائن تک 143 کلو میٹر ریلوے پر مشترکہ طور پر کام کریں گی۔ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعظم کے بجلی معاملات کے معاون خصوصی شہزاد قاسم اور سندھ کے توانائی کے وزیر امتیاز شیخ تھر کول بلاک 2کے دورے پر پہنچے، کھدائی، بجلی گھر اور تھر فاؤنڈیشن کی اسکیموں کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ وزیر اعلی کے معاون خصوصی شہزاد قاسم بھی تھے۔ تھر کول بلاک 2پر پہنچنے کے بعد سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سربراہ سید ابو الفضل اور اینگرو انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین احسن ظفر سید وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمپنی کے سید ابو الفضل رضوی کی جانب سے پیش کی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ تھر کول بلاک 2سے میرپورخاص، چھور ریلوے لائن تک ایک نئی ریلوے لائن بچھائی جائے، جس پر تقریباً 17ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے ذریعے تھر کا کوئلہ جامشورو کے بجلی گھروں سمیت دیگر علاقوں تک پہنچایا جا سکتا ہے اور کمیونیکیشن کے راستے کھلیں گے، انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف سستی بجلی مہیا کرنے میں مدد ملے گی سالانہ 35کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ بچایا جا سکے گا۔ انہوں نے کمپنی کو کہا کہ وہ اس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی پروپوزل وفاقی حکومت کو پیش کریں تاکہ ان پر جلدی سے کام کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More