سعودی عرب میں مصری فراعنہ کے آثار قدیمہ دریافت

0

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مصری فراعنہ کے آثار قدیمہ دریافت کیے گئے ہیں۔عرب ویب سائٹ کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کو تیما گورنری میں کھدائی کے دوران حیرو گلیفی کا ایک نسخہ ملا جس پر فرعونی بادشاہ رعمسیس سوم کی مہر ثبت ہے۔ خیال رہے کہ حیرو گلیفی وہ پرانے تصویری نقوش تھے جو حروف کی ایجاد سے قبل تحریر کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ حیرو گلیفی کا یہ نسخہ الزیدانیہ کے مقام سے ملا ہے۔دوسری جانب بعض ماہرین نے سعودی عرب سے رعمسیس سوم کی موجودگی پر شک کا بھی اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More