پاک بحریہ کے جہازوں کا ایرانی بندرگاہ کا دورہ-کمانڈر کی حکام سے ملاقاتیں

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس خیبر، راہ نورد ، مدد گار اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے ایران کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندر عباس بندر گاہ آمد پر ایرانی بحریہ کے افسران نے جہاز کا پُرجوش استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے ایرانی فرسٹ نیول ریجن کے کمانڈر اور گورنر ہرموزگان سے ملاقاتیں کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور ایرانی بحریہ کے افسران نے پی این ایس خیبر کا بھی دورہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جہازوں کے دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ گزشتہ دنوں کثیرالملکی بحری امن مشق کے سلسلے میں جاپانی بحریہ کے جہاز نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں برس کثیر القومی بحری مشق ’امن‘ کا کراچی میں انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوں گی۔ مشق کا مقصد عالمی بحری سیکورٹی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل ہے۔ پاک بحریہ کثیر القومی بحری مشق ’امن‘ کا انعقاد سال 2007سے کر رہی ہے، جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More