پانی بحران پریوسی چیئرمین کی قیادت میں گلبہارکے مکینوں کا مظاہرہ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبہار میں پانی بحران پر علاقہ مکینوں نے یو سی چیرمین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نے روڈ بلاک کرنے پر متحد ہ کے یو سی چئیرمین انعام الدین کو گرفتار کرلیا بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبہار میں یو سی 51کے چیرمین انعام الدین کی قیادت میں علاقہ مکینوں نے پانی بحران پر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا ۔احتجاج کے طباعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مشتعل افراد نے پرانا ساما ن سڑک پر رکھ کر نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے پہنچ کر یو سی چئیرمین انعام الدین کو گرفتار کرلیا ۔ اطلاع ملنے پر ایم پی اے عباس جعفری اور جنرل کونسلر و دیگرموقع پر پہنچ گئے ، ایس ایچ او نواز بروہی کے مطابق یو سی چیئرمین کو قانون توڑ نے پر گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل کونسلر راشد نے یو سی چئیرمین کی ضمانت لی اور انہیں آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کی تنبیہ کر کے چھوڑدیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More