مرتضیٰ وہاب نے جامعہ کراچی انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کا نوٹس لے لیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے امت کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے جامعہ کراچی انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کے معاملے پر چیئرمین اینٹی کرپشن کو تحقیقات کی ہدایت کر تے ہوئے 3روز میں رپورٹ طلب کر لی ۔ مشیر کے ترجمان کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سمیت کوئی بھی افسر قانون سے بالا تر نہیں ہے اور شفاف تحقیقات کے بعد مذکورہ افسر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔امت کی 11جنوری کی اشاعت میں بتایا گیا تھا کہ فارمیسی میں طالبہ کے داخلے کیلئے جامعہ انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے جبکہ داخلےکیلئے فارم ہی نہیں جمع کرایاگیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فارم نمبر 100854،ڈپازٹ سلپ نمبر 00005298پر طالبہ تابندہ ضمیر نے بین الاقوامی تعلقات، بزنس ایڈمنسٹریشن اور ابلاغ عامہ میں داخلے کے لئے” ایس” کیٹیگری یعنی سندھ کیٹیگری پر درخواست دی تھی۔ این ٹی ایس نے ٹیسٹ بیسڈ شعبہ جات داخلوں کے لئے ایک ہی فارمیٹ کے تحت ایڈمٹ کارڈ جاری کئے تھے جس میں ڈپارٹمنٹ آف فزیو تھراپی/ ڈپارٹمنٹ آف فارمیسی اور ٹیسٹ بیسڈشعبہ جات لکھا تھا جس کو جواز بناکر دباؤ ڈالا گیا کہ طالبہ نے ایف ایس سی بیالوجی میں کر رکھی ہے، ذرائع نے بتایاکہ ضمیر نامی شخص نے پہلے اپنے طورپر جامعہ انتظامیہ پر خود کو محکمہ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرکے فارمیسی میں داخلے کے لئے دباؤ ڈالا تاہم جامعہ انتظامیہ کی جانب سے فارم جمع نہ کرانے اور میرٹ کی خلاف ورزی سے انکار کرنے پر مذکورہ شخص نے اینٹی کرپشن کا سہارا لیاتھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More