انجینئرنگ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ترقی- الائونسز کیلئے تحریک کا اعلان

0

کراچی(بزنس رپورٹر) سندھ پروفیشنل اینڈ انجینئرز ایکشن کمیٹی ہنگامی اجلاس ایس بی سی اے ہیڈکوارٹر میں ہوا۔ اس موقع پر دیگر اداورں کے پروفیشنل انجینئرز بھی موجود تھے، جس کی صدارت ایس بی سی اے کے سینئر ڈائریکٹر ظفراحسن نے کی۔ اجلاس میں انکوائریز سے دفتری امور میں درپیش مشکلات پر غور کیا گیا۔ اجلاس نے اس سلسلے میں قانونی مشاورت اور متاثرہ افسران کی بھرپور معاونت کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں ڈپاٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات منظور ہونے اور 10ماہ گزرنے کے باوجود ترقیوں میں تاخیر کی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیاگیا کہ 14جنوری سے تمام افسران قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ انجینئرز کو ٹیکنیکل الائونس کا فوری اجرا کیا جائے اور اس سلسلے میں سندھ انجینئرز کمیٹی کی جدوجہد کا بھرپور ساتھ دینے اور دیگر اداروں کے انجینئرز کو ساتھ ملاکر بھرپور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More