شہباز اور حمزہ کیخلاف رمضان شوگرملز ریفرنس تیار

0

اسلام آباد(رپورٹ:اخترصدیقی )قومی احتساب بیورو(نیب)نے چنیوٹ میں رمضان شوگرملز کا ریفرنس مکمل کر لیا،ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو نامزدکیا گیا ہے۔ ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا۔ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21 کروڑ روپے کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز سے بنایا گیا،چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ریفرنس میں 12گواہ اور ایک سلطانی گواہ کے نام بھی شامل کیے جانے کاامکان ہے ۔ذرائع نے روزنامہ امت کوبتایاکہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے میاں شہبازشریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف دائرہ کار وسیع کرلیاہے اور اب رمضان شوگرملزکے نام سے ایک ریفرنس بھی تیار کرلیاہے جس میں وہاں کے قرب وجوارمیں رہائش پزیرافراد کے بیانات ،گواہوں کی گواہیاں اوردیگر سرکاری ریکارڈبھی شامل ہے اس ریفرنس میں ایک طرف میاں شہبازشریف تودوسری جانب حمزہ شہبازشریف کونامزدکیاگیاہے ریفرنس 123صفحات پر مشتمل ہے یہ ریفرنس چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کوارسال کیاگیاہے وہ اس کاجائزہ لیں گے امکان ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں اس بارے حتمی فیصلہ کیاجائیگا۔ذرائع کاکہناہے کہ اس ریفرنس میں میاں شہبازشریف کی گرفتاری ڈالنے بارے بھی غور کیاجارہاہے تاہم ابھی اس بارے حتمی فیصلہ نہیں کیاجاسکاہے حتمی فیصلہ چیئرمین نیب ہی کریں گے اس کے بعدہی نیب حکام اس بارے مزیدلائحہ عمل مرتب کریں گے ۔اکیس کروڑروپے کے استعمال بارے شواہد بھی اکھٹے کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں 12سے زائد گواہ بھی فائنل کرلیے گئے ہیں وہ اس سارے معاملے میں گواہی دیں گے اور اپنے بیانات ریکارڈکرائے ہیں جبکہ ایک سلطانی گواہ بھی بنایاگیاہے اس کانام صیغہ رازمیں رکھاجارہاہے چیئرمین نیب کی جانب سے ریفرنس کی منظوری دیے جانے کے ساتھ ہی تمام گواہوں کے نام سامنے لائے جانے کاامکان ہے ۔ نیب ترجمان سے موقف کے لئے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس کے حوالے سے خبریں افواہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More