آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کا پھر حکومتی اعلان

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مفاد پر آرڈی نینس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے، اس سے حزب اختلاف پر بھی دباؤ آئے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو قانون سازی نہیں کرنے دے رہی، حکومت عوامی مفاد پر آرڈی نینس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب کو کمزور کیا جائے، نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن کی لمبی فہرست ہے، عوامی مفاد کے قوانین آرڈی نینس کے ذریعہ آئیں گے تو اپوزیشن پر بھی دباؤ آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More