پروٹیز کےخلاف سیریز کیلئے ون ڈے اسکواڈ نے تیاری پکڑ لی

0

لاہور(امت نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر قومی کرکٹرز 14 جنوری کو روانہ ہوں گے۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں سے گیارہ کرکٹرز اس وقت پہلے سے ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔ جبکہ محمد حفیظ، عماد وسیم، حسین طلعت، شعیب ملک اور عثمان شنواری 15 جنوری کو جوہانسبرگ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک ان دنوں بی پی ایل کے لیے بنگلا دیش میں موجود ہیں جب کہ عثمان شنواری آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہےہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 19جنوری سے پورٹ الزبتھ میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے 22 جنوری کو ڈربن میں رکھا گیا ہے،25 جنوری کو سنچورین تیسرے ون ڈے کی میزبانی کرے گا۔27 جنوری کو چوتھا میچ جوہانسبرگ میں طے ہے جبکہ سیریز کا آخری ون ڈے30 جنوری کو کیپ ٹاون میں شیڈول ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More