پریٹ آباد پھلیلی میں گندگی کیخلاف مظاہرے

0

حیدرآباد (بیورورپورٹ) پریٹ آباد پھلیلی میں گندگی کیخلاف مظاہرے۔ مکینوں نے پھلیلی پل پر ٹریفک جام کرایا۔ میئر،منتخب نمائندوں، یوسی چیئرمنیز کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ میں گندے پانی کی عدم نکاسی اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کےخلاف پھلیلی، پریٹ آباد، رحمان ٹاؤن، سردار کالونی، مرزا پاڑے کے مکینوں نے پھلیلی پل پر احتجاجی مظاہرہ کرکے پل پر ٹریفک جام کردیا۔ مظاہرین منتخب نمائندوں میئر اور بلدیہ کے منتخب یوسی چیئرمنیز کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہے تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور پینا فلیکس اٹھارکھے تھے۔ جن پر مسائل اور مطالبات تحریر تھے۔ مظاہرین نے بتایا کہ سیوریچ کا گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں تو کھڑا ہے۔ لیکن ہمارے گھروں میں بھی یہ گندہ پانی داخل ہوگیا ہے۔ گلیاں اور سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ متعلقہ منتخب نمائندوں کو آگاہ کیا ہے۔ لیکن ان کو کوئی توجہ نہیں ہے۔ صرف ووٹ لینے کیلئے جھوٹے سچے وعدے کئے۔ اب پلٹ کر دیکھنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہمیں تو ایسا لگ رہا ہے کہ ہم ملک کے تیسرے بڑے شہر میں نہیں بلکہ ملک کے کسی انتہائی پسماندہ گاؤں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین اسمبلی اور میئر حیدرآباد نے بڑے دعوے کئے تھے۔ ہم اپنے مسائل کیلئے کہاں جائیں ۔ گھروں تک مین سیوریج کا گندہ پانی آگیا ہے۔ نمازیوں کو مسجد جانے کیلئے پریشانی ،بچوں کو اسکول جانے کی وقت ۔ نااہل منتخب نمائندوں اور بلدیاتی چیئرمینوں کی وجہ سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ اور میئر حیدرآباد عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے۔ کیا وہ امریکہ کے مسائل حل کریں گے۔ حیدرآباد شہر کے مسائل تو حل نہیں کئے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ ،وزیرا بلدیات، وزیرصحت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مسائل کا فی الفور نوٹس لے کر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More