لاہور میں 2 نوجوانوں کے گلے کاٹ دیئے گئے

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں 2نوجوانوں کے گلے کاٹ دیئے گئے،اہل خانہ کے مطابق ملزمان مقتول کےدوست تھے،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے نواں کوٹ میں مبینہ طور پر گھر آئے ہوئے 2دوستوں نے 24 سالہ نوجوان اور اس کے 12سالہ ملازم کو قتل کر دیا۔دہرے قتل کی واردات پر گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔قتل کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی لاہور کے علاقے نواں کوٹ میںواقع گھر میں ہوئی۔اہل خانہ کے مطابق24سالہ ارسلان نجی یونیورسٹی میں پڑھتا تھا، جس نے گھر میں بتایا کہ 2دوست ملنے آئے ہیں، کوئی ڈرائنگ روم میں نہ آئے۔12سالہ ملازم طارق پانی دینے گیا تو وہ بھی واپس نہ آیا، 2گھنٹے بعد بہن نےجا کر دیکھا تودونوں کی گلے کٹی لاشیں پڑی تھیں۔وارادت کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن علی رضا کے مطابق واردات کے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم امید ہے کہ جلد ملزمان کو ٹریس کر لیا جائے گا۔اہل خانہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملزمان مقتول کے ہم جماعت تھے، انہوں نے کیوں قتل کیا؟ اس بارے میں ابھی کچھ علم نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More