شادی سے واپس جانیوالوں کی گاڑی الٹنے سے ایک ہلاک- 4زخمی
ٹنڈو محمد خان/ کندھکوٹ (نمائندگان) ٹنڈومحمدخان میں گاڑی الٹنے سے ایک ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ کندھکوٹ میں مختلف واقعات میں 12 افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں سیری کے قریب شادی کی تقریب سے واپس گھر آنے والے افراد کی کار ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 23 سالہ عاقب ولد اکبر عرف ضمیر میمن موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا، جبکہ چار افراد حاجی رند، عبید میمن، ارسلان میمن، اور اہمر مہر شدید زخمی ہوئے ، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، جبکہ زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، دوسر ی جانب عاقب میمن کی نمازہ جنازہ ٹنڈومحمدخان میں اد ا کی گئی۔ ادھر کندھ کوٹ میں بخشاپورکے قریب شیخ نہر کے مقام قومی شاہراہ پر ٹرک ٹی کے ای 109کاموٹرسائیکل سواروں کو ٹکر جسکے نتیجے میں گاؤں علن بنگوارکے مکین سومربنگواراورعبدالحکیم بنگوار شدید زخمی ہوگئے ٹرک کو پولیس نے تحویل میں لے لیا آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہو سکا ڈرائیور فرار ہو گیا دوسرے واقعہ میں کند ھ کوٹ کے قریب پولیس تھانہ تنگوانی کے حدود گاؤںڈوتھی خان جکھرانی میں ڈاٹسن اسٹینڈ پر جکھرانی برادری میں جھگڑا لاٹھیاں، کلہاڑیاں اوراینٹیں چل گئیں جسکے نتیجے میں ابوبکر،گل محمد، عرفان، ابراہیم، روشن الدین،لعل محمد،غلام مصطفی جکھرانی سمیت دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں تنگوانی اسپتال منتقل کیاگیا جن میں سے چارکی حالت نازک بتائی جاتی ہے فریقین مسلح ہوگئے۔ جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا