فرشتوں کی عجیب دنیا

0

مجالس ذکر تلاش کرنے والے فرشتے
(حدیث) حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) خدا تعالیٰ کے کچھ فرشتے (زمین پر) چلنے والے ہیں (جو آسمان سے) نازل ہوتے اور زمین پر مجالس ذکر میں شرکت کرتے ہیں۔
(حدیث) حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) خدا عزوجل کے کچھ فرشتے (زمین پر) چلنے والے ہیں، جو مجالس ذکر کی جستجو میں رہتے ہیں، جب بھی یہ کسی حلقہ ذکر سے گزرتے ہیں تو ایک دوسرے کو بیٹھنے کا کہتے ہیں، بس جب یہ مجلس دعا مانگتی ہے تو یہ ان کی دعا پر آمین کہتے ہیں اور جب حضورؐ پر درود و سلام پڑھتے ہیں تو یہ بھی ان کے ساتھ درود وسلام پڑھتے ہیں، جب وہ اپنے ذکر اور درود سے فارغ ہوجاتے ہیں (تو یہ مجلس سے اٹھ جاتے ہیں) اور ایک دوسرے سے کہتے ہیں: ان (شرکائے مجلس ذکر) کو مبارک ہو، یہ (اپنے گھروں کو) نہیں لوٹ رہے، مگر ان کے گناہ معاف کر دیئے گئے ہیں۔
دو فرشتوں کا وظیفہ
(حدیث) حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ رسول اکرمؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) آسمان میں دو فرشتے ایسے ہیں جن کا سوائے اس کے کوئی کام نہیں کہ ان میں سے ایک کہتا ہے: خدایا! خرچ کرنے والے کو باقی رہنے والا (مال ومتاع) دے۔ (کتاب الزہد امام ھناد بن سری، جمع الجوامع حدیث نمبر 2770، کنز العمال16117)
بدری فرشتوں کا مقام:
( حدیث) حضرت رافع بن خدیجؓ فرماتے ہیں کہ حضرت جبرائیلؑ رسول اکرمؐ کی خدمت میں تشریف لائے اور سوال فرمایا: جو لوگ آپ میں سے جنگ بدر میں شریک ہوئے، وہ آپ کے نزدیک کس مرتبہ پر ہیں؟ فرمایا وہ ہم میں بہترین درجہ کے حضرات ہیں تو حضرت جبرائیلؑ نے فرمایا: اسی طرح ہمارے ہاں بھی وہ فرشتے بہترین درجہ پر فائز ہیں (جو جنگ بدر میں حضورؐ اور صحابہ کرامؓ کی مدد کرنے کے لئے نازل ہوئے تھے) (سنن ابن ماجہ، کنز العمال 37964 بحوالہ ابن ابی شیبہ، جامع کبیر2/379، تفسیر ابن کثیر)
( فائدہ ) یہ حدیث صحیح بخاری شریف ’’باب، شھود الملائکۃ بدرا‘‘ میں بھی مروی ہے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More