اولمپکس گیمز میں قومی جوڈو پلیئرز کی شرکت مشکوک

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان جوڈو فیڈریشن اولمپکس گیمز2020ء کی تیاری کے حوالے سے 3کھلاڑیوں کو اولمپکس کوالیفیکیشن مقابلوں میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت فنڈز سے مشروط ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ جاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلے جانے والے اولمپکس گیمز 2020ء کا کوالیفیکیشن رائونڈ جاری ہے۔ پاکستانی کھلاڑی اپریل میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ایشیئن جوڈو چیمپئن شپ میں پہلی کوالیفیکیشن رائونڈ میں شرکت کریں گے ۔ فیڈریشن نے جن کھلاڑیوں کو کوالیفیکیشن کے مقابلوں میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں شاہ حسین شاہ، قیصر خان اور آمنہ طیاڈا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اولمپکس گیمز کیلئے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More