3ماہ حلف نہ اٹھانے پر پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم

0

لاہور (امت نیوز) پنجاب اسمبلی میں تین ماہ تک حلف نہ اٹھانے پر رکنیت ختم کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔ یہ قرارداد مومنہ وحید نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ تک حلف نہ اٹھانے والے کی رکنیت ختم کی جائے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو 25 جولائی 2018ءکے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوئی تاہم پنجاب اسمبلی کی نشست پر وہ کامیاب رہے لیکن ابھی تک انہوں نے رکن اسمبلی کے طور پر حلف نہیں اٹھایا۔چوہدری نثار علی خان نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس دوران صحافی نے ان سے حلف نہ اٹھانے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے جن پر تحفظات ہیں اور حلف اٹھانے کا مطلب نتائج قبول کر لینا ہے، جو میں نہیں کر سکتا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More