نجی کالج سمیت دیگر طلبا نے متعددجانیں بچائیں

0

راولپنڈی(رپورٹنگ ٹیم)گھرمیں آتشزدگی کے دوران ریسکیواداروں کے پہنچنے سے پہلے نجی کالج کے طلبانے متعددجانیں بچائیں۔متاثرہ گھرکے سامنے واقع نجی لاکالج کے طلبانے آگ لگنے کے بعد موقع پرپہنچ کرمتعددخواتین اوربچوں کوبالائی منزل سے نیچے اترنے میں مددفراہم کی۔تفصیلات کے مطابق شادی والے گھرمیں جوں ہی آگ پھیلی ،قریب واقع نجی کالج سے طلبافوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئے اورامدادی کارکنوں کے آنے تک متعددلوگوں کوریسکیوکرتے ہوئے انہیں گھرکی بالائی منزل سے نیچے اتارلیا۔اس دوران دیگرتعلیمی اداروں کے طلبابھی مددکے لیے آگئے جس کی بدولت متعددجانیں بچالی گئیں۔واضح رہے کہ سکستھ روڈپر،جہاں یہ حادثہ پیش آیا،بے شمارسکول ،کالجزاوردیگرتعلیمی ادارے واقع ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More