پی ٹی آئی ایم این اے کی ہدایت پر سٹی ریلوے کالونی میں صفائی مہم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی ریلوے کالونی میں تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب حسین صدیقی کی ہدایت پر صفائی ستھرائی کے کام شروع کروادیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی ریلوے کالونی میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی کے باوجود علاقے میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ حنفیہ مسجد کے عقب سے گزرنے والا نالہ صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کے لیئے اذیت کا سبب بن رہا ہے۔مذکورہ نالے کی صفائی کے حوالےسے علاقہ مکینوں نے یوسی26کے چیئرمین قیصرامتیاز سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ علاقہ ریلوے کی اراضی ہے تاہم یہاں کسی قسم کا کام نہیں کرواسکتے۔جس پر علاقہ مکینوں نے ضلع جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض اور دیگر اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ نالہ صاف کروانا ریلوے حکام کی ذمہ داری ہے۔ مکینوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب حسین نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع جنوبی ذمہ دار شاہد خٹک کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ تحریک انصاف کے ذمہ دار شاہد خٹک اور درویش نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کرایا۔ شاہد خٹک اور درویش کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کے باوجودمکین پریشانی میں مبتلا ہیں۔ متعلقہ اداروں سے ابتر صورتحال پر رابطہ کریں تو وہ ریلوے انتظامیہ پر ذمہ ڈال دیتے ہیں تاہم ریلوے سے رابطہ کرے تو عملہ کم ہونے کا رونا روتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آفتاب حسین نے علاقے کی ابتر صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں فوری صفائی ستھرائی کروانے کے احکامات جاری کیئے ہیں‘ان کا کہنا تھا کہ یوسی26میں3روز تک صفائی ستھرائی کے کام جاری رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More