خاتون ڈکیت۔2قاتلوں منشیات فروشوں سمیت 21گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے خاتون ڈکیت2قاتلوں سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ پولیس نے خاتون ڈکیت رخسانہ کو اسکے ساتھیوں حمزہ ، ساجد اور بلال سمیت گرفتار کر لیا ملزمان مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے ، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، ڈاکس پولیس نے فیصل ، عمران اور فاروق کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔چاکیواڑہ پولیس نے قتل میں ملوث دو ملزمان حفیظ اور صمد کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان نے اپنے ساتھی واصف کے ہمراہ ساجد کو قتل کیا تھا سولجر بازار پولیس نے منشیات فروش منور علی اور ذیشان کو گرفتار کر لیا ۔کورنگی ۔زمان ٹاؤن سے آصف اور غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، الفلاح سے شہزاد ، سیف ، رحیم الدین ، فرحان ، اور جاوید اقبا ل سے اسلحہ اور منشیات پکڑی گئی۔ رضویہ کے علاقے سے سیف الرحمان سے چرس برآمد ہوئی ، سائٹ سپرہائی وے پر مقابلے کے بعد دو ملزمان شکیل اور ابراہیم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More