نوشہرہ میں گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان

0

نوشہرہ ( بیورو رپورٹ) نوشہرہ رشکئی کے عوام نے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا۔ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے ناروا لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف شہریوں نے ایک ہفتے کے اندر اندر اگر لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ ختم نہ کیا تو مردان نوشہرہ روڈ کو احتجاج مظاہرہ کیا جائیگا جس کی ذمہ داری محکمہ سوئی گیس کی افسران پر ہوگی۔ گیس کی کمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں جبکہ طلباء و طالبات صبح بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار رشکئی کے نبی گل ، حضرت علی ، گل محمد ، خیال محمد، عبدالرحمن اور دیگر معززین علاقہ نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے سوئی گیس کی طرف سے بدترین لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے اور کاروباری زندگی مکمل مفلوج ہو چکی ہیں اور صبح سویرے گھروں سے جانے والے طلباء طالبات شدید مشکلات کا شکار باربار اعلیٰ حکام کو درخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔ مقامی لوگوں اور سکول طلباء نے محکمہ سوئی گیس کے افسران کے خلاف یہ مطالبہ وزیر اعظم عمران خان اور سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے سوئی گیس لوڈشیڈنگ و کم پریشر کو ٹھیک کرنے کی درخواست کر دی ورنہ مطالبات پورے نہ ہونے پر پورے علاقے کے عوام سڑکوں پر نکل کر نوشہرہ جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کو بند کر کے روڈ پر دھرنہ دیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More