منی بجٹ کا مقصد سرمایہ کاری بڑھانا ہے-اسد عمر

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کوٹ میں کیس کی سماعت کے بعد وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، بلکہ اس کا مقصد سرمایا کاری کو بڑھانا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت میں پیدا ہونے والے بحران پر قابو پالیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ منی بجٹ سے متعلق تفصیلات اسی روز بتائیں گے جب بجٹ پیش کیا جائے گا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں عوام پر ٹیکسز لاگو نہیں کیے جائیں گے بلکہ اس کی مدد سے برآمدات، سرمایہ کار اور کاروبار کو بڑھایا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ تیز کرنے کے لیے بھی ضمنی بجٹ اہم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More