ذاتی دشمنی پر بھینس مار ڈالی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھینس کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے باڑے میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک بھینس ہلاک اور دو زخمی ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باڑے کے مالک کی خاندانی دشمنی چل رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے بھینس کالونی میں واقع جتوئی باڑے میں منگل کی علی الصبح باڑے میں موجود افراد دودھ دوہتے وقت تین موٹر سائیکل پر سوار 6مسلح ملزمان نے باڑے میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین بھینسیں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔’’امت‘‘ سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او گل بیگ نے بتایا کہ باڑے کے مالک انور کی شکار پور میں خاندانی دشمنی چل رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ مخالفین نے منگل کی صبح دودھ دوہتے وقت حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بھینس ہلاک اور دو زخمی ہوگئیں، جبکہ حملے میں وہ خود محفوظ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More