لڑکیوں کیلئے شادی کی عمر 18برس کرنے کا فیصلہ

0

لاہور(امت نیوز)حکومت پنجاب کا میرج ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ -لڑکیوں کیلئے شادی کی عمر 16 سال سے بڑھا کر 18 سال کرنے کی سمری تیار- محکمہ بلدیات نے سمری میں ترمیم اورمنظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی ہے، منظوری کے بعد ترمیم کا مسودہ تیار کیا جائے گا اورپنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد نیا ترمیمی ایکٹ نافذ العمل ہوگا۔محکمہ بلدیات حکام کا کہنا ہے کہ شادی ایکٹ میں ترمیم ماں اور بچے کی صحت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ ہیلتھ نے بھی شادی ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کر رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More