راشد لطیف کی والدہ انتقال پر چیئر مین پی سی بی کا اظہار تعزیت

0

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتا ن اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔ سرکاری سپورٹس چینل کے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ افسوسناک خبر صارفین کے ساتھ شیئر کی۔چیئر مین پی سی بی احسان مانی اور سابق اور موجودہ کرکٹرز نے راشد لطیف کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے راشد لطیف سے اظہار تعزیت کیا ہے۔50سالہ راشد لطیف نے1992ء سے2003ء کے دوران 37ٹیسٹ اور166ون ڈے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More