فیصل صالح پاکستان فٹبال کی ضرورت بن گئے

0

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدرفیصل صالح پاکستان فٹبال کی ضرورت بن گئے ہیں۔ انکے بغیر فیفا کی جانب سے فنڈرز ملنا مشکل ہوگیا ہے۔ جس کے سبب ملک بھر میں فٹبال سرگرمیاں ٹھپ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کے مالی مسائل مزید سنگین ہو گئے ہیں اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے بعد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے بھی پاکستان فٹبال کو فنڈز کی فراہمی روک دی ہے۔اشفاق حسین شاہ کی زیر سربراہی پی ایف ایف کی نئی قیادت کے انتخاب کے بعد ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے پاکستان کو فنڈز کی فراہمی روک دی تھی جس کے بعد اب فیفا نے بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فنڈز نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔فیفا کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف ایف کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ فیفا فارورڈ پروگرام کے تحت فنڈنگ روک دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More