مشترکہ حکمت عملی کیلئے اپوزیشن اتحاد کی کمیٹی قائم

0

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن اتحاد نے مختلف معاملات پر یکسوئی اور مشترکہ رائے کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ متحدہ اپوزیشن کی کمیٹی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں حکومت کے ساتھ رابطہ کار کا کردار بھی ادا کرے گی۔ 8 رکنی کمیٹی مستقبل کی حکمت عملی اور طریقہ کار طے کرے گی ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے تین تین جبکہ جے یو آئی اور اے این پی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر حسین اور رانا ثناء اللہ جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز، خورشید شاہ اور شیری رحمن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا واسع بھی شامل ہیں۔یہ کمیٹی سینِٹ اور قومی اسمبلی میں حکومت کے ساتھ رابطہ کا ر کا کردار بھی ادا کرے گی۔اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کرنے والے اختر مینگل اور ان کی پارٹی کو باضابطہ اپوزیشن میں آنے کی صورت میں نمائندگی دی جائے گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل 15جنوری کو اپوزیشن جماعتوں نےتحریک انصاف کی حکومت کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیاتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More