کابل دھماکے میں امریکی اوربھارتی شہری مارے جانے کی تصدیق

0

کابل(امت نیوز) کابل میں پیر کو ہونے والے ٹرک خودکش دھماکے میں ایک امریکی اور ایک بھارتی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ۔شہر کے ہائی سیکورٹی زون گرین ویلج کمپلکس پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں ایک ایسے مقام کو نشانہ بنایا گیا جوغیر ملکی انٹیلی جینس کا مرکز تھا۔امریکی ریڈیو کے مطابق اس علاقے میں غیر ملکی کمپنیوں اور امدادی اداروں کے دفاتر اور رہائش گاہیں ہیں۔حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی کی شناخت 55 سالہ مینو پال کیمل سن کے طور پر ظاہر کی گئی ،جو کابل کے فرسٹ مائیکروفنانس بینک میں کام کر رہا تھا۔بھارت نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اس کا ایک شہری شامل تھا۔طالبان نے کہا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے باردو سے بھرے ٹرک کو گرین ویلج کے قریب دھماکے سے اڑا دیا ،جس کے بعد ہتھیاروں سے مسلح 4 عسکریت پسند احاطے میں داخل ہو گئے۔طالبان کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ حملے میں منحرف افغان فوجی نے بھی حصہ لیا۔افغان حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں 4 افراد مارے گئے ،جن میں سے 3 فوجی اور ایک شہری شامل ہے۔افغان صحافی زلمی افغان نے 9 غیرملکیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More