اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

0

کراچی(بزنس رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت اکرام سہگل کو کے الیکٹرک کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کی تقرری کی منظوری دی،وہ طیب ترین کی جگہ چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔اکرام سہگل پاتھ فائنڈر گروپ پاکستان کے چیئرمین ہیں، جنہیں بزنس کا 40سالہ تجربہ ہے۔پاک فوج سے ریٹائراکرام سہگل کے پاس کمرشل پائلٹ کا لائسنس بھی ہے۔وہ مختلف بورڈز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ورلڈ اکنامک فورم کے بانی رکن ،ایسٹ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر رہنےکیساتھ ساتھ کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کے چیئرمین اورسی پی این سی کے صدر بھی رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More