ملازمین کو گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کرنے والی چینی کمپنی بند
بیجنگ(امت نیوز)چین کے حکام نے بیوٹی پروڈکٹ کے 6ملازمین کو سالانہ ہدف مکمل نہ کرنے پر سڑک پر گھٹنے کے بل چلنے کی سزا دینے والی کمپنی کوبند کر کے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یہ توہین آمیز واقعہ رواں ہفتے زاؤزوانگ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یہ ملازمین مصروف ٹریفک کے دوران کمپنی کے نام کا سرخ جھنڈا لے کر چلتےشخص کے پیچھے متعدد چلنے پر مجبور تھےتاہم بعض افراد کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملازمین کو دی گئی ظالمانہ سزا پر عمل رکوایا۔چین میں ملازمین کو ناقص کارکردگی دکھانے پر ظالمانہ سزا دینے کی ریت پرانی ہے۔2018میں ایک چینی کمپنی نے سیلز ٹارگٹ پورا نہ کرنے پر اپنے ملازمین کو لال بیگ کھلا دیے تھے۔2016میں ایک چینی کمپنی نے ملازمین کو سیلز ہدف پورا نہ کرنے پر کچے کریلے کھلائے تھے۔