نئے سال کے آغاز پر راجستھان میں سوائن فلو سے40 افراد ہلاک

0

نئی دہلی(امت نیوز) سیاحت کیلئے مشہور بھارتی ریاست راجستھان میں رواں سال کے پہلے 2 ہفتوں میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک، جبکہ ایک ہزار سے زائد اسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں- حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ملک بھر میں سوائن فلو سے 11سو افراد ہلاک اور 15 ہزار سے زائد متاثر ہوئے تھے۔ ماہرین صحت کے مطابق موذی مرض کا متعدی وائرس سخت سردی میں دسمبر اور جنوری کے دوران ملک کے شمال اور مغرب میں واقع میدانی و صحرائی علاقوں میں تیزی سے پنپتا ہے اور تباہی پھیلاتا ہے۔ بھارتی حکومت خطرناک بیماری سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم اور گھر گھر ویکسی نیشن کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کیلئے راجستھان میں مرض سے متاثرہ افراد کی نشان دہی کی غرض سے اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More