ایبٹ آباد -سوات میں گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے

0

ایبٹ آباد(نامہ نگار ) گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ایبٹ آباد ااور سوات میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، جماعت اسلامی کی کال پر ایبٹ آباد کے عوام نے احتجاجی ریلی نکالی جو پریس کلب سے شروع کرکے مین بازار سے ہوتی ہوئی ڈ پٹی کمشنر کے دفتر کے باہر اختتام پذیر ہوئی اس موقعہ پر ملکپورہ کے عوام بھی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون کی قیادت میں جلوس کی شکل میں شاہین چوک آکر جمع ہوئےاحتجاجی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی ایبٹ آباد کے نائب امیر حاجی محبوب الہی خان نے کی اس موقعہ پر سعید مغل،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد،مولانا صبور ہاشمی،سابق ناظم یونین کونسل ملکپورہ کامران خان ایڈووکیٹ، سابق امیدوارصوبائی اسمبلی امجد خان جدون ،سابق جنرل سیکرٹری جے آئی سردار سرور ،سردارظہیراوردیگر نے خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More