نوشہرو فیروز میں اسکول جاتے 2 بھائی اغوا

0

مورو (نمائندہ امت) نوشہرو فیروز کے اٹھ پتھر کے مقام سے اسکول جاتے ہوئے 2 بھائی اغوا ہو گئے۔ دونوں کی کتابیں اور موٹر سائیکل مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے قریب گاؤں علی خان کھوسو کے علاقہ مکین طلبہ 13 سالہ شعیب کھوسو اور 10سالہ سہیل کھوسو جو پرائیویٹ اسکول نورپور موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد دونوں طلبہ کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ طلبہ کی موٹر سائیکل، کتابیں اور دیگر سامان وہاں سے برآمد ہوا ہے، اطلاع ملنے پر طلبہ کے ورثا، سدھوجا اور نوشہروفیروز پولیس پہنچ گئی اور جائے واردات کا معائنہ کیا پولیس نے اغوا ہونے والے دونوں بھائیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مغویوں کے والد ظہور احمد کھوسو نے بتایا کہ میرے بیٹے روزانہ کی طرح گاؤں سے نورپور تک جاتے تھے کہ انکو نیشنل ہائی وے سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا ہے انہوں نے آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹوں کو بازیاب کروایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More