وزیراعظم نے عوامی شکایات کے اندراج اور حل کی رپورٹ طلب کرلی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے شکایات کے اندراج اور حل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام حل شدہ شکایات کا بھی ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات حل نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام چیف سیکرٹریز ایک ماہ کے اندر شکایات کے اندراج اور حل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کو شکایات کے حل میں تکلیف پر باقاعدہ معذرت بھی کی جائے۔ وزیراعظم نے تمام اداروں سے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ شہریوں نے پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایت کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More