ماریہ شراپوا نے دفاعی چیمپئن کو ناک آئوٹ کردیا

0

میلبورن(امت نیوز)ٹینس کی معروف کھلاڑی ماریہ شراپوا نے آسٹریلیا اوپن 2019 دفاعی چیمپئن کیرولین ووزنیاکی کو ناک آؤٹ کردیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل چین میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران ماریہ شراپوا کی ٹانگ شدید زخمی ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی سال کی پہلی بڑی کامیابی غیر متوقع تھی لیکن 5 مرتبہ چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی ماریہ شراپوا نے یہ ثابت کردیا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔انہوں نے 2 گھنٹے 24 منٹ تک کھیلے گئے میچ میں مد مقابل کیرولین ووزنیاکی کو 3-6 ،6-4 ،4-6 سے شکست دی، جس کے بعد وہ میچ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔کیرولین ووزنیاکی نے میچ کے پہلے سیٹ میں 1-4 سے آگے رہیں جس کے بعد ماریہ شراپوا نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ماریہ شراپوا نے کہا کہ ’میں نے سوچا تھا کہ یہ مرحلہ مشکل ہے، میں جانتی تھی کہ سخت مقابلہ ہوگا‘۔ڈینش کھلاڑی کیرولین، جو گزشتہ برس میلبورن میں جیتے گئے رینکنگ پوائنٹس کا دفاع کررہی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More