ہاکی اور اسکواش فیڈریشن کا فرانزک آڈٹ کا فیصلہ

0

اسلام آباد (خبر ایجنسی) گزشتہ پانچ سالوں کے دوران وزارت کھیل کی صوبوں کو منتقلی کے باوجود وفاقی حکومت نے ہاکی اور سکواش کے فروغ کے لئے 55کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کی تاہم دونوں کھیلوں کے معیار کے روبہ زوال ہونے کے ضمن میں ہاکی اور سکواش کی فیڈریشنوں کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان سے وضاحت بھی طلب کرلی گئی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 42 کروڑ 56 لاکھ 72 ہزار جبکہ سکواش فیڈریشن کو 12 کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد کی رقم فراہم کی۔ وزارت کھیل صوبوں کو منتقل ہونے کے باوجود دونوں کھیلوں کے فروغ کے لئے یہ رقم فراہم کی گئی۔ اس کے باوجود کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر اس کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More